میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسان احتجاج ،مودی پریشان، کاشتکاروں کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان

کسان احتجاج ،مودی پریشان، کاشتکاروں کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ہریانہ، پنجاب، راجستھان میں کاشتکاروں کے جلسے جاری ہیں، گرداس پور میں ہونے والے جلسے میں تین صوبوں کے کارکنوں نے شرکت کی، رہنماوں کا کہنا ہے کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنائی جائے گی۔ہریانہ ، پنجاب ، راجستھان میں کاشتکاروں کے جلسے جاری ہیں،رہنماوں کا کہنا ہے کہ کسانوں نے دیش کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، انہیں ہی غدار کہا جا رہا ہے، ساتھ ہی کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔اوڑیسہ میں کسان رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سرکار کالے قوانین پر بات چیت نہیں کرتی پورے ملک میں اجلاس اور دلی کے ارد گرد دھرنے جاری رہیں گے۔ سنگھو بارڈر پر شریک کسانوں کے ساتھیوں نے چندی گڑھ میں ہمسائے کے کھیت سنبھال لیے، فصلوں کو پانی لگایا۔ کاشتکاروں نے گاؤں سے تازہ دم جتھے بھی دلی بھیج دیئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں