میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے ان کیخلاف کارروائی کی جن پرکسی نے ہاتھ نہیں ڈالا،چیئرمین نیب

میں نے ان کیخلاف کارروائی کی جن پرکسی نے ہاتھ نہیں ڈالا،چیئرمین نیب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جن کو ماضی میں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا جب کہ نیب اب ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب اور پاکستان ساتھ چل سکتے ہیں تاہم پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے، چند لوگ اپنی مبینہ بد عنوانی ،غیر قانونی اقدامات، اختیارات کے ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور قومی خزانہ کو نقصان کے مقدمات میں نیب پر الزام تراشی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب زیرو کرپشن سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب بدعنوانی کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے رشوت اور اقربا پروری کو بڑی لعنت قرار دیا جو کہ ایک زہر بھی ہے۔انہوں نے کہا نیب طاقتور اور بڑی مچھلیوں کی پرواہ کئے بغیر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 487ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے ثابت کیا ہے کہ وہ بلا امتیاز کارروائی کر رہاہے۔اور کسی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا۔نیب کی بڑی شخصیات کے خلاف کارروائی سے نیب کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہواہے۔کیونک نیب کیس دیکھتا ہے فیس نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں