حسن علی کا کورنا ٹیسٹ منفی آگیا، اگلی ٹیسٹنگ آجہوگی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
قومی کرکٹر حسن علی کا کورنا ٹیسٹ منفی آگیا، ان کی اگلی ٹیسٹنگ کل ہو گی، مسلسل دوسری منفی رپورٹ پر وہ دورہ افریقہ کے لیے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔جنوبی افریقہ سے پہلے قومی کرکٹرز کا وبائی وائرس سے مقابلہ جاری ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، ان کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی، مسلسل دوسری منفی رپورٹ پر حسن علی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔یاد رہے اس سے پہلے قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ قومی سکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ لاہور میں کی گئی تھی۔ رپورٹ منفی آنے کے باعث اب قومی سکواڈ نے اپنی ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کر دی۔