
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ، سات ماہ میں صرف 39فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ
شیئر کریں
رواں مالی سال میں 599ترقیاتی منصوبوں پر 20؍ارب روپے مختص کیے تھے
اب باقی پانچ ماہ میں اسکول ایجوکیشن کو 12ارب ایک کروڑ روپے خرچ کرنے ہیں
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ میں رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترقیاتی بجٹ 39 فیصد خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رواں مالی سال میں 599ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب روپے مختص کئے تھے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نظرثانی کے بعد بجٹ 19 ارب 99 کروڑ روپے کردیا۔گیارہ ارب انہتر کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں اور اب تک سات ارب نناوے کروڑ روپے خرچ کئے جاسکے ہیں اب باقی پانچ ماہ میں 12ارب ایک کروڑ روپے خرچ کرنے ہیں ۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی کام پر سست روی پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 110 ترقیاتی منصوبوں پر پچاس کروڑ روپے مختص ہیں ان کی مکمل رقم ایک ہی مرتبہ جاری کردی جائے گی ۔ ستائیس ترقیاتی منصوبوں پر دو قسطوں میں رقم جاری کی جائے گی اور پانچ ترقیاتی منصوبوں پر چار اقساط میں رقم جاری ہوگی ۔ 451منصوبوں پردس کروڑ روپے کا بجٹ چار قسطوں میں جاری کیا جائے گا ۔ پانچ منصوبوں پر 10کروڑ روپے کی رقم چار قسطوں میں جاری کی جائے گی ۔ایک منصوبہ پر انتظامی منظوری کے بعد چار قسطوں میں رقم جاری کی جائے گی۔