میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی سپریم کورٹ

جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی سپریم کورٹ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کی حکومتی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی گئی ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارروائی شروع ہو چکی ہو تو جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی۔سپریم کورٹ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلہ سے اختلاف کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس(ر)مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جب سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی شروع کردے تو استعفی یا ریٹائرمنٹ پر کارروائی ختم نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف جوڈیشل کونسل میں کارروائی جاری رکھنے سے متعلق وفاقی حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں