پی ٹی آئی کومخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش
شیئر کریں
قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی اور13جماعتیں اس دوڑ سے باہر ہوگئیں، ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی کی 27مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوئی تیرہ جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیا پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں، مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔اسی طرح پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ارمان پر بھی پانی پھر گیا، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔جن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی ان میں مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 اقلیت کی مخصوص نشستیں ملنے کا عمل متوقع ہے۔ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے، پی ٹی آئی کی 27مخصوص نشستوں کا
مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی 23اور 4اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔