پی ایس 115 پر پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن مشکوک
شیئر کریں
الیکشن کمیشن کا متنازع اعلان، پی ایس 115 کیماڑی پر پی پی کے محمد آصف کامیاب قرار جبکہ فارم 47 اور تمام نتائج میں آزاد امیدوار شاہ نواز جدون کی کامیابی کا اعلان ، سندھ اسمبلی میں پی پی نے 84 ، ایم کیو ایم نے 28 اور پی ٹی آئی کے 10 آزاد امیدوار ایم پی اے منتخب۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے منتخب ایم پی ای اے کی نشستوں کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے تحت پی ایس 18 گھوٹکی پر پی پی رہنما جام مہتاب ڈہر منتخب ہوئے ہیں جبکہ پی ایس 18 پر پی ٹی آئی سندھ کے سابق صوبائی صدر نادر اکمل لغاری پی ایس 19 پر کامیاب ہوئے ہیں لیکن انہوں نے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، اس کے علاوہ پی ایس 63 حیدرآباد پر آزاد امیدوار محمد ریحان راجپوت ، پی ایس 92 کورنگی پر واجد حسین خان ، پی ایس 93 کورنگی پر ساجد حسین، پی ایس 96 کورنگی پر محمد اویس، پی ایس 106 ضلع جنوبی پر اعجاز علی ، پی ایس 109 بلال حسین جدون ، پی ایس 110 ریحان بندہ کڑا ، پی ایس 112 کیماڑی پر سر بلند خان کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ، پی ایس 114 کیماڑی پر محمد شبیر کو کامیاب قرار دیا ہے جبکہ پی ایس 115 کیماڑی پر الیکشن کمیشن نے دو الگ الگ متنازع اعلان کیے ہیں فارم 47 اور تمام نتائج میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شاہ نواز جدون کو کامیاب قرار دیا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کر کے پی پی محمد آصف کی کامیابی کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن میں پی پی محمد آصف کے 20 ہزار اور شاہ نواز جدون کے 19 ہزار 5 سو ووٹ ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے فارم 47 میں شاہ نواز جدون نے 20 ہزار 6 سو اور محمد آصف نے 18 ہزار 9 سو ووٹ حاصل کے ہیں ۔