میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیاں؛ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیاں؛ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق کمیٹی درخواست گزاروں، ریٹرننگ و پریزائیڈنگ افسران کے جمع کروائے گئے ریکارڈ و دستاویزات کا جائزہ لے گی اور الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔تحقیقاتی کمیٹی کو 28 فروری سے قبل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کی۔ متعلقہ آر اوز اور پریذائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ریٹرنگ آفیسر نے کہا کہ نتائج فارمز کی اصل کاپی اپنے پاس نہیں رکھی، میں نے پہلی دفعہ انتخابات میں ڈیوٹی دی اور اچانک معلوم ہوا کہ الیکشن کمیشن میں ڈیوٹی لگائی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا اب آپ کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے، پریزائیڈنگ افسران دیکھ بھال کر جواب دیں کیونکہ جھوٹ بولنے پر نوکری جا سکتی ہے اور جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ آر او اور پولنگ ایجنٹس کو دیے گئے فارمز میں فرق ہے۔بیشتر آر اوز نے پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارمز کی تصدیق سے معذرت کر لی۔پریزائیڈنگ افسران نے بتایا کہ اصل فارمز ریٹرننگ افسران کو دے دیے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کیس کو آگے چلنے دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں