میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
15 ہزار رنز ہدف، ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا: شعیب ملک

15 ہزار رنز ہدف، ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا: شعیب ملک

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، میں نے ٹی 20 میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب تک فٹ ہوں ٹی 20 کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور جب بوجھ محسوس کروں گا تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے احسان اللہ اور عباس آفریدی جیسے ٹیلنٹڈ نوجوان کھلاڑیوں کو فوری ٹیم میں نہیں لانا چاہیے، پہلے ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا فٹ ہونا چاہیے تاکہ جس طرح احسان اللہ 145 کی سپیڈ سے گیند کرتا ہے، وہ چار اوور کے بعد بھی اسی سپیڈ سے گیند کرے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی میری بیٹنگ یا باؤلنگ آئے تو بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لاہور ایک مضبوط سائیڈ ہے، اس کو ہرا کر اعتماد ملا ہے، ان کا باؤلنگ اٹیک بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان اپنے ہوم گراؤنڈ میں بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ملتان کے کمزور پوائنٹس پر اٹیک کریں۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ افتخار احمد بہت اچھا کھیل رہے ہیں، میں نے انہیں بنگلہ دیش پریمیم لیگ میں کھیلتے دیکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں