میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں کورونا کے خوف سے قید خاتون تین سال بعد ریسکیو

بھارت میں کورونا کے خوف سے قید خاتون تین سال بعد ریسکیو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کے شہر گرگاوں میں کورونا وائرس سے خوف زدہ ہو کر خود کو اور اپنے بچے کو 3 سال تک گھر میں بند رکھنے والی خاتون کو پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس، محکمہ صحت اور چائلڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے گھر کا دروازہ توڑ کر خاتون اور اس کے 10 سالہ بچے کو باہر نکالا۔رپورٹس کے مطابق خاتون کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے اور وہ ان سالوں کے دوران اپنے شوہر کو آفس جانے کے بعد گھر میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دیتی تھی۔خاتون کے شوہر نے ابتدا میں کچھ روز اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے گھر رہ کر گزارے تاہم بیوی سے گھر آنے کی متعدد درخواست کرنے کے بعد اجازت نہ ملنے پر اس نے اسی علاقے میں کرائے پر گھر لے کر رہنا شروع کردیا۔رپورٹس کے مطابق خاتون کا شوہر اس دوران اپنی تمام ذمہ داریاں نبھاتا رہا اور وہ ویڈیو کال کے ذریعے اپنی بیوی اور بچے سے رابطے میں رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں