میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن نے پیکاآرڈیننس مستردکردیا،پیپلزپارٹی کاچیلنج کرنیکااعلان

اپوزیشن نے پیکاآرڈیننس مستردکردیا،پیپلزپارٹی کاچیلنج کرنیکااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے پیکاآرڈیننس کومسترکردیا،سینٹ میں اپوزیشن لیڈر وپیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی نے پیکا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیکا قانون کو مسترد کرتے ہیں،17 کو سینیٹ کا اجلاس تھا، 18 کو آرڈیننس پیش کردیا، یہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو ڈرانا چاہتے ہیں، ڈریکونین قوانین بنا کر میڈیا پر قدغن لگانا چاہتے ہیں، 27 فروری کو کراچی سے عوامی مارچ شروع کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، گھر دیں گے، لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے، نوکریاں چھین لی گئی ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر منظم ہے، اپوزیشن عوامی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے اور الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ہمارے فیصلے کی وجہ سے پی ڈی ایم تمام ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئی۔ن لیگ کے سربراہ شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے میڈیاکامنہ بند کرناچاہتی اسے کے خلاف ہرفورم پرآوازبلندکریں گے ، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قانون سازیوں کو مسترد کرتے ہوئے پیکا صدارتی آرڈیننس کو کالا قانون قرار دے دیا۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرڈیننس سے قانون سازی جمہوریت کی منافی آمریت کی علامت ہے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے 3سال میں 63 آرڈیننس جاری کیے، پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بجائے آرڈیننسز کا سہارا لیا جارہا ہے، حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ پیکا صدارتی آرڈیننس کالاقانون ہے، کوڈآف کنڈکٹ میں تبدیلی آرڈیننس پی ڈی ایم مسترد کرتی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز صدر پاکستان عارف علوی نے اتوار کو پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے ترمیمی بل پر دستخط کئے تھے۔صدر کی جانب سے منظوری کے بعد جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے پیکا ترمیمی ایکٹ جاری ہو گیا ہے، اب ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف نفرت انگیز مواد پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق جعلی خبر دینے پر سزا 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے، ناقابل ضمانت گرفتاری اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی ہو سکے گی، فیک نیوز آرڈیننس کا اطلاق سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں