میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ،آصف زرداری

گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ،آصف زرداری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ دوست آپ کیساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے آج پھر آصف زردادی اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں سابق گورنرپنجاب مخدوم محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانامیری خواہش تھی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب نے دیکھ لیا، مگر حکومت کیلئے سینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہوگا۔ملاقات میں آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا، مخدوم احمدمحمود جیسے دوست آپ کیساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے، پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کیلئے کوشش کررہی ہے۔اسلام آباد کی جنرل نشست سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ این اے 221 کا میدان بھی پیپلزپارٹی مارلیگی۔ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف،فضل الرحمان اور دیگرسے ہونے والے رابطوں سے متعلق یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا گیا۔
گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نیکامیابی کے لیے بھرپور کوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں