میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سونے کی فی تولہ قیمت1470روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔چیئر مین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن محمدارشد نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت94 ہزار50روپے ہوگئی ۔دس گرام سونے کی قیمت میں بارہ سو اکیاون روپے کا اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں بھی سونا چوبیس ڈالراضافہ کے بعد سولہ سوچوالیس ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے ۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونیکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں