میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹومیں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی اور غفلت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر مجاز منصوبوں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں تاکہ اپنی محنت کی کمائی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ بغیر اجازت اور ضابطوں کے خلاف تعمیر کیے جانے والے منصوبوں میں شرکت کرنے سے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔علاقہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی تعمیرات نہ صرف علاقے کے ماحول کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ مستقبل میں شہری سہولیات کی فراہمی میں بھی رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہیں۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے تاکہ اس معاملے پر قابو پایا جا سکے ۔قانونی ماہرین کے مطابق، کسی بھی منصوبے میں سرمایہ لگانے سے پہلے ضروری ہے کہ اس کی قانونی حیثیت کی مکمل تصدیق کی جائے ۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کے دھوکے سے بچنے کے لیے مستند ذرائع سے رہنمائی حاصل کریں۔شہری حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں