پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت، ہمارا نشان عمران ہیں، بیرسٹر گوہر
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے ، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے ۔ گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواست گزاروں نے انتخابات نہیں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے ، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے ، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے ۔