میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد، تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد، تحریک انصاف کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکمران اتحاد نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے محسن نقوی کے نام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، یہ متنازع شخص ہے اس کو وزیرا علیٰ نہیں مانتے، ایسا شخص غیر جانبدارہ نہیں رہ سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی محسن نقوی کی پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ تقرری کو مسترد کر دیا۔ مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، فواد چودھری نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ لگانے سے بہتر تھا الیکشن کمیشن براہ راست آصف زرداری یا شہباز شریف کو ہی وزیراعلی کا چارج بھی دے دیتا۔ محسن نقوی رجیم چینج آپریشن کا اہم کردار جس کے گھر پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے فیصلے ہوئے، ہم اس نامزدگی مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا جو فیصلہ کیا وہ بالکل بھی غیر متوقع نہیں، اپوزیشن کا متنازع نام دینے کا مقصد ہی معاملہ الیکشن کمیشن تک لے جانا تھا جہاں پہلے سے ”گوٹی ”فٹ تھی۔ متنازع  نام کو نگراں مقرر کرنے کے بعد اس الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کی توقع کی جاسکتی ہے؟اپوزیشن کے ناموں میں ایک مسلم لیگ (ن)، دوسرا پیپلز پارٹی کے فرنٹ مین کے طور پر مشہور ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے نام انتہائی غیر جانبدار تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں