عمران خان حملہ، جے آئی ٹی کے تمام ارکان تبدیل
شیئر کریں
محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر کے ساتھ اختلاف رکھنے والے تمام ارکان کو تبدیل کر دیا۔ نئی جے آئی ٹی میں کوئی سینئر افسرشامل نہیں اور اب نئی جے آئی ٹی میں ڈی پی او ڈی جی خان کمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر 14 جنوری کی تاریخ درج کی گئی ہے، جب کہ کسی بھی محکمہ کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سابق ممبران نے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر کی تفتیش اور طریقہ کار پر اعترضات کرتے ہوئے ان پرسیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ دوسری جانب فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے بھی نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی ورکرز پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ میاں داؤد نے الزام عائد کیا کہ نئی جے آئی ٹی زمان پارک میں بیٹھ کر بنائی گئی ہے، غلام محمود ڈوگر کا جے آئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پرمبنی ہے۔