میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راہول گاندھی کی آمد سے مقبوضہ کشمیر میں دھماکا

راہول گاندھی کی آمد سے مقبوضہ کشمیر میں دھماکا

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 10 افراد زخمی ہو گئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں واقع لاری اڈے پر یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی گاڑیاں  تباہ ہو گئیں اور دھماکے کی جگہ کئی فٹ گہرا گڑھا ہو گیا۔ دھماکے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں دہشت گردی عنصر ہونے کا امکان موجود ہے۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اس وقت ملک بھر کے دورے پر ہیں اور پیر کے روز مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے۔ دھماکے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں