میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، ضلع میں ساڑھے 10 لاکھ شہری حق رائے دہی استعمال کرینگے، 5 لاکھ 74 ہزار 219 مرد ووٹر اور 4 لاکھ 8 ہزار 902 خواتین ووٹرز شامل، چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 226 نشستوں اور 403 جرنل کائونسلرز کی نشستوں پر انتخاب ہونگے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمیرا نصب ہونگے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، کارنر میٹنگز اور جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، حیدرآباد کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی، تحریک انصاف، تحریک لبیک، جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار مد مقابل ہونگے، الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ضلع میں 10 لاکھ 53 ہزار 21 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 5 لاکھ 74 ہزار سے 219 مرد ووٹرز اور 4 لاکھ 8 ہزار 902 خواتین ووٹرز شامل ہیں، چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 226 نشستوں اور جنرل کائونسلرز کی 304 نشستوں پر امیدواروں نے مقابلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حیدرآباد ضلع کی چار تحصیلوں قاسم آباد، سٹی، لطیف آباد اور ٹنڈو جام کی 9 ٹاؤن کمیٹیوں سمیت 226 یوسیز کیلئے مختلف پارٹیوں کے امیدوار میدان میں اتر گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں