میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو27 فروری کو اسلام آباد اور ہم کراچی کی طرف مارچ کرینگے، شاہ محمودقریشی

بلاول بھٹو27 فروری کو اسلام آباد اور ہم کراچی کی طرف مارچ کرینگے، شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو27 مارچ کو اسلام آباد کی جانب اور ہم کراچی کی طرف مارچ کریں گے، ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے نہیں مہنگائی سے ہے، مہنگائی کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صوبائی وزیرسید صمصام بخاری کی رہائش گاہ جاکر ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ہم کراچی کی طرف مارچ کرینگے، پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں،ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے نہیں مہنگائی سے ہے۔شاہ محمود قریشی نے ایک سوال” جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہوگی؟” کے جواب میں کہا کہ دھند کا موسم ہے جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے، جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا جمہوری حق حاصل ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن موجودہ حکومت کیلئے چیلنج نہیں، ہمیں ان سے کوئی گھبراہٹ نہیں ، ہم اپوزیشن سے سیاسی انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا چیلنج مہنگائی ہے، ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا چوتھا سال خوشحال پاکستان کا سال ہوگا، موجودہ حکومت نے پہلی بار خارجہ پالیسی کو نئی سمت دی ہے، خارجہ پالیسی کو جیو پولیٹیکل سے جیو اکنامکس بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے، عدالتوں کی کارروائی پر اثر اندازہونے کی کوششوں کے حوالے سے ہمیں ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں