میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے یوآئی کی اسرائیل نامنظور ریلی،شہر میں شدید ٹریفک جام

جے یوآئی کی اسرائیل نامنظور ریلی،شہر میں شدید ٹریفک جام

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں جی یو آئی (ف)کے اسرائیل نامنظور مارچ کے دوران ٹریفک پلان بری طرح ناکام ہوگیا، نمائش چورنگی ، مزار قائد کے اطراف اور صدر میں شدید ٹریفک کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوگئے، جبکہ پاک سائوتھ افریقاکرکٹ میچز کیلئے ٹریفک پلان آج جاری ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جی یو آئی (ف) نے مزارقائد کے گرائونڈ میں اسرائیل نامنظور مارچ کے سلسلے میں جلسہ کا انعقاد کیا، جلسہ کیلئے حیدرآباد، مٹیاری، لاڑکانہ،سکھر اور سندھ کے دیگر شہروں سے بڑے بڑے قافلے گاڑیوں کی صورت میں کراچی میں داخل ہوئے ، کراچی میں جلسہ گاہ تک پہنچنے کیلئے سندھ کے دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کیلئے سہراب گوٹھ، تین ہٹی ، گرومندر اور مزار قائدتک کا روٹ بنایا گیا تھا، بڑے بڑے قافلوں کی آمد سے سب سے پہلے پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی پر ٹریفک جام ہوگئی، اس کے بعد جمشید روڈ، گرو مندر ، صدر، نمائش چورنگی کے علائقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگئی، شام کے وقت ٹریفک جام کے باعث آفیس سے گھر پہنچنے والوں کی شدید مشکلات پیش آئیں ، کچھ منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طئہ ہوا، ٹریفک جام کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنسی رہی ، جبکہ شام کو نقل و حرکت کرنے والے لوگ بھی گھروںتک محدود ہوگئے۔ دوسری جانب ٹریفک حکام کا دعویٰ تھا کہ جی یو آئی (ف) کے مارچ کیلئے دوسرے شہروںسے صرف ایک سو گاڑیاں آئیں تھیں اور وہ طے کردہ روٹ کے ذریعے جلسہ میں پہنچ گئی،ملین مارچ کے پیش نظر ڈائیورزون بنائے گئے تھے ،جلسہ گاہ کے قریب وسیع پارکنگ موجود تھی، انتظامات کے باعث کوئی ٹریفک جام ہوا اور نہ شہریوں کو کوئی مشکل ہوئی، انہوں نے کہا کہ ساوتھ آفریقا کی کرکٹ ٹیم اور قومی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، ٹیسٹ سیریز کے لئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اور ٹریف پلان آج جاری کیا جائے گا، پہلا ٹیسٹ میچ منگل کوہوگااور منگل تک ٹریفک پلان کو عملی شکل دے کر تمام روٹ بنائے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں