میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا پاکستان، پاک بھارت باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ

نیا پاکستان، پاک بھارت باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

کنٹرول لائن پر فائرنگ اور کشیدگی تو کم نہیں ہوئی نہ ہی پاک بھارت سیاسی تعلقات بہتر ہوئے لیکن نئے پاکستان میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، دسمبر میں دو طرفہ تجارت 54 فیصد زیادہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 22 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ دسمبر سے 54.3 فیصد اور اس سال نومبر سے 25 فیصد زیادہ ہے، دسمبر کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا ء کی مالیت 67 فیصد اضافے سے 19 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی،

تاہم بھارت کو برآمدات کا حجم صرف 3.8 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاک بھارت تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال سے 39 فیصد زیادہ ہے تاہم اس دوران بھارت کو برآمدات میں صرف 3 فیصد اور بھارتی درآمدات میں 29 فیصد اضافے کے باعث 6 ماہ میں پاکستان کو باہمی تجارت میں 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا

جو گزشتہ سال سے 40 فیصد زیادہ ہے۔کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے بعد 2017 میں باہمی تجارت 5 فیصد کم ہو گئی جبکہ مالی سال 2018 میں تجارت میں صرف 6 فیصد اضافہ ہوا لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد بھارت کے ساتھ کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں