میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر،ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی میں 5.5 فیصد اضافہ

ایف بی آر،ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی میں 5.5 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رواں مالی سال2018-19 کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر کے دوران ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کی مد میں گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کی نسبت 5.5فیصد وصولیاں ممکن ہوئی ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں دسمبر 2018 کے عرصے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے 90 ارب روپے کے مقابلے میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں95ارب روپے حاصل کیے ہیں۔

کارپوریٹ علاقائی دفتر(سی آر ٹی او)کراچی کو بندرگاہ پر درآمدی سامان کی کسٹمز کلیئرنس پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کااختیار حاصل ہے ۔ ایف بی آر کے ٹیکس افسران کاکہناہے کہ ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی تخمینے سے کم رہی ہے جس کی وجہ چین کی حکومت کی جانب سے اپنے برآمد کنندگان پر برآمدی وصولی محدود کرنے کافیصلہ اور ریگولیٹری ڈیوٹیز شامل ہیں جس سے ٹیکس آمدنی وصولی متاثر ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں