میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ایچ کیو حملہ میں فرد جرم کے خلاف،عمران خان سمیت 13رہنماؤں کی درخواستیں مسترد

جی ایچ کیو حملہ میں فرد جرم کے خلاف،عمران خان سمیت 13رہنماؤں کی درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلیٰ کے پی سمیت 13رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے فواد چوہدری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں۔عدالت نے سانحہ 9مئی کے 5ملزمان میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ جانے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ عدالت نے سانحہ 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کی ،عدالتی کارروائی ریکارڈ کرنے اور اس کی فوٹیج فراہمی درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی جب کہ کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی کی 24نومبر احتجاج کیس پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں