میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصّہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے لیے ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ داخلہ جمعہ سے این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں