میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منحرف شخصیات نے پیپلزپارٹی کی سندھ میں کامیابی مشکوک بنادی

منحرف شخصیات نے پیپلزپارٹی کی سندھ میں کامیابی مشکوک بنادی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد ( رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی)پیپلزپارٹی سے منحرف اہم سیاسی شخصیات نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو مشکوک بنا دیا ہے ،جونیجو خاندان سے محمدخان کی گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس میں شمولیت کے بعد سانگھڑ اور خیر پور کی 2 اہم سیاسی شخصیات بھی پیپلزپارٹی سے اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کو تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عام اتنخابات کے شروع ہوتے ہیں پیپلز پارٹی سے باغی ارکان ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں ، سانگھڑ ضلع سے انتہائی اثر رسوخ رکھنی والی شخصیت محمد خان جونیجو نے کراچی میں راجا ہاؤس میں جی ڈی اے سربراہ پیر پاگارہ سے ملاقات کرکے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کی ہے، جونیجو خاندان سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار کا حامل رہا ہے گزشتہ سالوں کے دوران پیپلزپارٹی نے سانگھڑ کے انتظامی و سیاسی معاملات میں جونیجو خاندان کو سائیڈ لائن کرکے ٹنڈوآدم کے ڈیرو خاندان اور سابق رکن سندھ اسمبلی شازیہ مری کو ضلع کے تمام انتظامی و سیاسی معاملات سونپ دیے تھے ، جس کے بعد سے محمد خان جونیجو ناراض تھے ، روزنامہ جرات سے گفتگو کے دوران محمد خان جونیجو کا کہنا تھا کہ وہ ایم اے 209 سانگھڑ 1 سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے، جو کہ سانگھڑ اور جام نواز علی تحصیل پر مشتمل ہے ، یہاں سے پیپلزپارٹی کی شازیہ مر ی قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سانگھڑ اور خیرپور کی دو اہم شخصیات بھی جلد پیپلزپارٹی سے اپنی بغاوت کا مظاہر کریں گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں