میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹینڈرڈ کو الٹی کنڑرول، ذمہ داریوں میں مجرمانہ غفلت اور خلاف ضابطہ ترقیوں کا مرکز بن گیا

پاکستان اسٹینڈرڈ کو الٹی کنڑرول، ذمہ داریوں میں مجرمانہ غفلت اور خلاف ضابطہ ترقیوں کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کو الٹی کنٹرول اتھارٹی میں پسندیدہ افسران کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی جارہی ہیں ، گریڈ 16 کے ملازمین کو گریڈ 17 کا عہدا دے سرکاری وسائل پر غیرقانونی بوجھ ڈالا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اہم ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹیمیںغیرقانونی بھرتی کیے گئے ملازمین کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی جارہی ہیں ، جن میں اکثر کے ایک سے زائد ڈومیسائل ہیں ،ادارے کے بددیانت افسران نے صنعت کاروں ، تاجروں کو بلیک میل کرکے اپنے بھتے مقرر کررکھے ہیں ، ذرائع کے مطابق پی ایس کیو سی اے میں 17 مارچ 2008 کو گریڈ 16 میں بطور کیمیکل ایگزامینر بھرتی ہونے والے پرویز احمد شیخ ایک ماہ کے اندر16 اپریل 2008 میں ہی گریڈ 17پر ترقی دی گئی ، غیر قانونی و ناجائز مراعات حاصل کرنے والوں میں فرمان اللہ خان ، اعجاز احمد ، آمنہ خاتون، اشفاق ، ساجد میاں بھٹو شامل ہیں ، جنہیں2008 ء میں غیر قانونی طریقے سے گریڈ 17 پر ترقی دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب گریڈ 16 کے افسران کو گریڈ 18 کی نشستوں پر تعینات رکھا ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے غیر قانونی پر تعینات افسران پیدا گیری کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں ، اس لیے حکام بالا نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں