سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔ ا سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیا۔ ان کی ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ تفصیلات کیمطابق اسلام آباد کی عدالت میں سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیے، انہوں نے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ کار بتایا۔رضوان عباسی نے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے اور انہیں مشہور شخصیات نے فالو کر رکھا ہے ، جس میں مشہور سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں جب کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری بھی نہیں ہوئے۔اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا اور کیس اسی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی۔جج اعظم خان نیاپنا فیصلہ سناتے ہوئے لکھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیا۔ ان کی ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ یاد رہے کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کردئیے تھے.سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف وندر ،بیلہ اور چمن میں مقدمات درج تھے۔