میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ  نے جامعہ کراچی کا سنڈیکیٹ اجلاس کالعدم قرار دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کا سنڈیکیٹ اجلاس کالعدم قرار دے دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے 17 دسمبر 2022 کو منعقدہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اجلاس کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تین دن کے اندر دوبارہ سنڈیکیٹ اجلاس بلا کر 13 مئی 2022 کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں اور 5 جنوری کو اس کی رپورٹ جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عاصم اقبال ایڈووکیٹ اور فرمان اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کو 2019 کے ابلاغ عامہ کے سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نئے فیصلے کا حکم دے رکھا ہے۔ 17 دسمبر کو سنڈیکیٹ نے عدالتی احکامات نظرانداز کیے اور اپنے سابقہ فیصلے کو دہراتے ہوئے ری انٹرویو کا فیصلہ کیا جسے ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران جامعہ کراچی کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی جو مسترد کر دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں