میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کرگئیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ جمعرات کوبعد از مغربین امام بارگاہ  خیرالعمل میں ادا کی جائے گی۔ پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو لازوال گیت دینے والی بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔ بلقیس خانم سِتار نواز استاد رئیس خان مرحوم کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سینکڑوں گانے گئے جن میں کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں، وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا اور انوکھا لاڈلا قابل ذکر ہیں۔ ان کی نامور موسیقی میں مت سمجھو ہم نے بھلا دیا، انوکھا لاڈلا اور کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں شامل ہیں۔ بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں