میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک سیمن پروڈکشن یونٹ کی نااہلی ، کراچی میں امریکا سے درآمد ایک اور قیمتی بیل مرگیا

محکمہ لائیو اسٹاک سیمن پروڈکشن یونٹ کی نااہلی ، کراچی میں امریکا سے درآمد ایک اور قیمتی بیل مرگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے سیمن پروڈکشن یونٹ میں امریکا سے درآمد کردہ ایک اور بیل مرگیا، ڈائریکٹر بریڈنگ ڈاکٹر اختر شاہانی کو بھی معطل کرنے اور دوسرے محکمے کے افسران سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ کو 5کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے سندھی سرخ گائے کی نسل کی افزائش کیلئے رواں برس جون میں امریکا سے 17سرخ بیل درآمدکئے تھے اور ایک بیل تقریباً 90 لاکھ روپے میں خریدکیا گیا، امریکا سے کراچی پہنچنے کے بعد ایک سرخ بیل ایئرپورٹ پر ہی مرگیا،باقی 16 بیلز کو ویکسن نہ ہونے کے باعث منہ پر چھالے ہوگئے، بیماری اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث2 سرخ بیل سیمن پروڈکشن یونٹ کورنگی میں مرگئے ، مزید 2 بیل گزشتہ ہفتے مرگئے ہیں، ایک اور بیل بھی غائب ہے اور اس کے مرنے کا بتایا جارہا ہے، سیمن پروڈکشن یونٹ کراچی میں اس وقت یونٹ میں کل11 بیل موجود ہیں، بیل مرنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے اعلیٰ افسران نے کارروائی کرتے ہوئے سیمن پروڈکشن یونٹ میں بیل مرنے کے بعد یونٹ انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ کو معطل کردیا تھا۔ اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے افسر ڈائریکٹر بریڈنگ اختر علی شاہانی کو بھی معطل کرنے کی سمری چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کو ارسال کی گئی ہے، بیلز کو ویکسین کرنا، فیڈ فراہم کرنا اور بیلز سے آرٹیفشل انسیمی نیشن لینا ڈائریکٹر بریڈنگ اختر شاہانی کی ذمہ داری تھی، لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا نہیں کی جس کی وجہ ان کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افسران کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے افسران نے رواں برس جون میںدعویٰ کیا تھا کہ 17 بیلز سے دسمبر2021 میں مصنوئی بیج (آرٹیفشل انسیمی نیشن ) شروع ہوجائے گا اور سندھ بھر میں مویشی پالنے والوں کو رعایتی نرخ پر فراہم کیا جائے لیکن باقی ماندہ 11 بیلز بالغ نہ ہونے کے باعث ابھی تک مصنوئی بیج فراہم نہیں کرسکے، سیمن پروڈکشن یونٹ کراچی میں موجود 11 بیلز کمزور بتائے جاتے ہیںاور صحتمند ہونے کی صورت میں بھی مصنوئی بیج (آرٹیفیشل انسیمی نیشن ) شروع ہونے میں مزید ایک سال درکا ر ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں