میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے بلدیاتی بل کی منظوری سندھ حکومت کیلئے چیلنج ، گورنرکادستخط کرنے سے پھرانکار

نئے بلدیاتی بل کی منظوری سندھ حکومت کیلئے چیلنج ، گورنرکادستخط کرنے سے پھرانکار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کا معاملہ الجھتا جا رہا ہے سندھ حکومت کے لیے اس کی منظوری ایک چیلنج بنتی جارہی ہے،، گورنر سندھ نے ایک بار پھر ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع گورنر سندھ کے مطابق سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر اس بار بھی گورنر کی جانب سے دستخط کا امکان نہیں ہے، سندھ حکومت نے گورنر کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی۔ترمیم کے بعد 14 دسمبر کو یہ ترمیمی بل گورنر سندھ کو دستخط کے لیے دوبارہ موصول ہوا تھا، تاہم گورنر سندھ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس بل پر تمام اپوزیشن اور سندھ کی دیگر جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں،اورسندھ کی تمام اپوزیشن جماعتیںایم کیوایم ،پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی اورپی ایس پی کی جانب سے اس بل کے خلاف احتجاج جاری ہے ،اورکئی دن سے شہرکے مختلف علاقوں میں مظاہرے ہورہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں