میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجرقوم کوتقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، آفاق احمد

مہاجرقوم کوتقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، آفاق احمد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جلسے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس پر آفاق احمد نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے تمام کارکنان کے عزم و حوصلے کو سرہایا اور شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ 26دسمبر کا جلسہ مہاجر اتحاد و یکجہتی کا بہترین نمونہ ثابت ہوگا،جس میں قوم کی مائیں، بہنیں،نوجوان اور بزرگ اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ثابت کردینگے کہ مہاجر بھی دیگر قومیتوں کی طرح ایک متحد قوم ہیں،جنہیں منقسم یاکمزرو کا طعنہ دیکر انکے حقوق و وسائل پر غیر مقامی لوگوں کومسلط کرنے کی حکومتی پالیسیاں لوگوں میں دوریوں اور نفرتوں کو پر وان چڑھانے کا باعث بن رہی ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ چند افراد کی تقسیم کو قوم سے منسوب کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مہاجر قوم کمزور اور تقسیم ہوچکی،26دسمبر کو مہاجر قومی موومنٹ اس تاثر کو مٹانے جارہی ہے جس میں مہاجر قوم کی بھر پور شرکت مخالفین کی ہر ساز ش کا جواب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ26دسمبر کے جلسے میں مہاجر قو م کی بھر پور شرکت مہاجر مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہوگا، کہ شخصیتں آتی اور جاتی رہتی ہیں لیکن پر عز م اور باحوصلہ قومیں سخت سے سخت حالات میں بھی اپنی تہذیب اور شناخت کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ26دسمبرکو باغ جناح میں ہونے والے مہاجر قوم کے جلسہ عام کے ہینڈ بل کو جس عقیدت کے ساتھ ضلع سینٹرل کے عوام حاصل کررہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب مہاجر نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔آفاق احمدنے کہا کہ جس والہانہ انداز میں نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے مہاجر قومی موومنٹ کو خوش آمدید کہا اس پر ا نکا جتنا شکریہ اداکیا جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر عوام26دسمبر بروز اتوار کوباغ جناح پہنچ کر اپنے اتحاد کا ثبوت دیں اور دنیا کو بتادیں کہ اب انہیں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں