سنیئررہنمائوں نے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان میں صلح کرا دی
شیئر کریں
(رپورٹ :شعیب مختار ) روٹھے عامر خان ایک بار پھر مان گئے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان میں اختلافات دور ہوگئے متحدہ کے سینئر رہنماؤں نے دونوں فریقین میں صلح کرا دی سینئر ڈپٹی کنوینر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام تر خبریں حقائق کے برعکس قرار دے دیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارٹی کے غیر معمولی اجلاس میں متحدہ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اختیارات میں مداخلت پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سرزنش کی گئی تھی جس پر وہ ناراض ہو کر اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔ اس ضمن میں ان کی جانب سے پارٹی کا آفیشل میڈیا گروپ بھی لیفٹ کر دیا گیا تھا جس کے بعد متعدد سینئر رہنما انہیں منانے کے لیے متحرک ہو گئے تھے جو اپنے مقاصد میں کامیاب ٹھہرے ہیں .عامر خان کی جانب سے گزشتہ روز پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے، جبکہ انکی جانب سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی سامنے آیا ہے جس کے بعد متحدہ پاکستان میں جاری تمام تر اختلافات حل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی خالد مقبول صدیقی اور عامر خان کے درمیان چپقلش دیکھنے میں آئی ہے جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے پر زور ڈالتے دکھائی دیے ہیں، البتہ متحدہ قیادت کی جانب سے سخت ترین حالات میں بھی وفاق سے علیحدگی کا فیصلہ گزشتہ تین سالوں میں تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے جس نے دونوں رہنماؤں کے ہم خیال نہ ہونے کی کھل کر نشاندہی کر دی ہے۔