میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہورکی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔ ہفتہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن کے روبرو پیش کیا گیا۔رانا ثناء اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث رانا ثنا ء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی اور انسداد منشیات فورس کے حکام کو رانا ثناء اللہ کو 4 جنوری 2020 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔یاد رہے انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے رانا ثناء اللہ کو 2 جولائی 2019 کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ء ثنا کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں