آصف زرداری امریکا میں فلیٹ کئی سال پہلے بیچ چکے ،لطیف کھوسہ کا دعویٰ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں فلیٹ آصف زرداری کئی سال پہلے بیچ چکے ہیں، حکومت کا ایجنڈا سب کو اندر کرنا ہے ، جھوٹے الزام پر پی ٹی آئی کو نوٹس بھجیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ نوکریاں دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے ، 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پراپرٹی 20 سال پہلے فروخت ہوگئی تھی، امریکا میں پراپرٹی تو آصف زرداری کے نام ہی نہیں، آج تاریخ ہم نے نہیں، پراسیکیوشن نے لی، حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ سب کو جیل میں ڈال دو۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام پر پی ٹی آئی کو نوٹس بھجیں گے ۔