میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایرانی ہتھیاروں کا نشان تھا، امریکا

ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایرانی ہتھیاروں کا نشان تھا، امریکا

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیویارک(نیوز ایجنسیاں )اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نے کہاہے کہ یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایران کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا نشان تھا۔ ایران کے اقدامات سے دنیا کو وسیع علاقائی تنازعے میں گھسیٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایران کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا نشان تھا جو گزشتہ حملوں میں بھی استعمال ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب کو لازمی طور پر تہران کی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اسے ہمارا پیغام ملے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ایران دنیا کو وسیع پیمانے پر علاقائی تنازعات میں گھسیٹے گا۔انھوں نے کہاکہ عالمی امن اور سلامتی اس بات پر منحصر ہے کہ ہم ایران کے جارحانہ رویے کے خلاف مل کر کام کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں