سندھ بلڈنگ، ڈی جی عبدالرشید سولنگی ناجائز تعمیرات کا سرپرست
شیئر کریں
ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید کی زیر قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی اے ڈی خاور حیات سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی نے کروڑوں روپے ناجائز آمدنی کے لئے ناجائز تعمیرات کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے۔ جرأت سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی ڈی نجم الدین قریشی نے اے ڈی خاور حیات اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی کو غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے بٹورنے پر مامور کر رکھا ہے جنہوں نے بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات سے اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ خطیر رقم بٹورنے کے بعد انہدامی کارروائی نہ ہونے کی ضمانت بھی دی جاتی ہے اس وقت بھی نارتھ کراچی سیکٹر 5B3 کے پلاٹ نمبر LS 241 پرانی اور کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی جارہی ہیں اور سیکٹر 15A1 کے پلاٹ نمبر R654 کی پرانی عمارت کی کمزور بنیادوں پر بھی بالائی منزل کی خطرناک تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس پر متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔