میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کی من پسند ٹھیکیدار میسرز اے این آئی پر نوازشیں

سندھ بلڈنگ کی من پسند ٹھیکیدار میسرز اے این آئی پر نوازشیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی من پسند ٹھیکیدار پر نوازش، مخدوش عمارتیں مسمار کرنے اور ملبہ اٹھانے کے نام پر کروڑوں روپے جاری، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) نے مالی سال 2022-23 کے دوران میسرز اے این آئی کو کراچی میں مخدوش عمارتوں کو مسمار کرنے اور عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا ٹھیکہ جاری کیا اور ٹھیکے کے لئے کروڑوں روپے ادائیگی کی گئی، ٹھیکے کے ریکارڈ میں ٹینڈر موجود ہی نہیں، سائٹ انجینئر کا کام مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ حکام کی جانب سے قائم کی جانے والی جائزہ کمیٹی کا ریکارڈ بھی غائب ہے ، میسرز اے این آئی فیڈرل بیورو آف ریونیو اور سندھ ریونیو بورڈ میں بھی رجسٹرڈ نہیں۔ دستاویزات کے مطابق ایس بی سی اے نے کنٹریکٹر کمپنی کو ٹھیکہ کے لئے 3کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ مالی سال 2022-23 کے دوران گذشتہ برسوں کے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے بقایاجات بھی ادا کیے گئے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور ایس بی آر میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ جاری کرنا سوالیہ نشان ہے ۔ حکام نے ایس بی سی اے انتظامیہ کو اکتوبر 2023 میں آگاہ کیا لیکن ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور اسکینڈل پر خاموشی اختیار کر لی، جس پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں