24 نومبر احتجاج، خیبرپختونخواسے شرکت کے لیے50ہزار نوجوان رجسٹرڈ
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج میں شرکت کے لیے 50 ہزار نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات، رکن صوبائی اسمبلی اور یوتھ ونگ کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 24نومبر کی پوری تیاری ہے اور سارے پاکستان سے لوگ باہر نکلیں گے ۔صوبائی یوتھ ونگ کے صدر نے کہا کہ 24 نومبر کو 50ہزار نوجوان اسلام آباد کے لئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں، ہم سینہ تان کر نکلیں گے ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 24نومبر پاکستان کے لئے اہم ترین دن ہے کیونکہ عوام اپنا فیصلہ سنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کی کال اپنی جگہ موجود ہے اور میں افواہوں کو مسترد کرتا ہوں، لانگ مارچ زور و شور سے ہوگا اور عوام کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا کیونکہ ہم بہت منظم انداز سے چلیں گے ۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 24نومبر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور یہ حتمی کال ہے ۔