میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کے خلاف قائم 10 رکنی کمیٹی دفترمیں بیٹھ کر رپورٹ بنانے لگی

بحریہ ٹاؤن کے خلاف قائم 10 رکنی کمیٹی دفترمیں بیٹھ کر رپورٹ بنانے لگی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بحریہ ٹاؤن کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بننے والی 10 رکنی کمیٹی اپنے اپنے آفس میں بیٹھ کر رپورٹ مرتب کرنے لگے واضح رہے کہ کمشنر کراچی کی سپروڑن میں میں دس رکنی کمیٹی نے جائے وقوعہ/بحریہ ٹاؤن جا کر رپورٹ مرتب کرنے کے بعد معزز عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان میں رپورٹ پیش کرنا ہے ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی سمیت کمیٹی کے ممبران میں سے کوئی ایک ممبر بھی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے قبضہ کی گئی اراضی پر نہیں گیا ہے اور پہلے سے جمع شدہ رپورٹس پر انحصار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بحریہ ٹاؤن کے متاثرین نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے کمیٹی کو گمراہ کرنے کے لیے قبضہ کی گئی اراضی کی طرف جانے والے راستوں کو بند کردیا ہے اگر کمیٹی کے ممبران میں سے کوئی ممبر بحریہ ٹاؤن کی موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے آئے تو راستے بند کرکے اسے قبضہ کی گئی اراضی پر جانے ہی نہ دیا جائے مقامی ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی ممبران کمشنر کراچی،ڈپٹی کمشنر ملیر،ڈی جی ایم ڈی اے،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر جامشورو، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف،ڈائریکٹر سروے بورڈ آف ریونیو سندھ،نمائندہ سروے آف پاکستان اور لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ میں سے کوئی بھی ممبر از خود بحریہ ٹاؤن کی جانب سے قبضہ کی گئی اراضی پر نہیں آیا ہے مقامی نمائندوں نے بتایا کہ تپیدار اور مختیار کار لیول کے کچھ لوگ آئے ضرور تھے لیکن وہ بھی بغیر کوئی کام کیے واپس چلے گئے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کی سیل اور ایڈورٹائزمنٹ این او سی منسوخ کردی گئی ہے اورمیسرز بحریہ ٹاؤن کو متعدد شو کاز نوٹیسسز بھی جاری کئے گئے ہیں ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ این او سی شوکاز کا جواب نا دینے اوراسکروٹنی فیس کی عدم ادائیگی پر منسوخ کی گئی ہے ایس بی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ میسرز بحریہ ٹاؤن نے جاری کئے گئے شو کاز نوٹیسز کا کوئی جواب نہیں دیاشوکاز کا جواب نا دینے اوراسکروٹنی فیس کی عدم ادائیگی پر این او سی منسوخ کی گئی تھی بحریہ ٹاوْن مستقبل میں منصوبوں کی سیل اور ایڈورٹائزمنٹ کرنے سے قبل قوانین پر عمل کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں