میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرزکے مختلف منصوبوں میں سنگین بے قاعدگیاں

عارف بلڈرزکے مختلف منصوبوں میں سنگین بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مختلف منصوبوں میں سنگین بے قاعدگیاں، صادق لیونا کی زمین کا کچھ حصہ تیسری پارٹی کو بیچ دیا گیا، قاسم آباد میں جاری منصوبے بھی تیسری پارٹی کے حوالے کردیئے گئے، رفاھی پلاٹس کو بھی بیچ دیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد اور ادارہ ترقیات عارف بلڈرز کی غیرقانونی کامون کو تحفظ دینے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے عارف بلڈرز کا ایک اور میگا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈر نے حیدرآباد بائے پاس پر اپنی ہاؤسنگ اسکیم صادق لیونا کا کچھ حصہ تیسری پارٹی کو قواعد و ضوابط کے خلاف بیچ دیا اور ادارہ ترقیات نے عارف بلڈر کی اس غیرقانونی کام میں سہولتکار کے طور پر کردار ادا کیا، وادہو واہ قاسم آباد میں عارف بلڈرز کے جاری معتدد رہائشی منصوبے بھی قاسم آباد کی بلڈر کو بیچ دیا گیا جبکہ عارف بلڈر کی الاٹیز دربرد ہیں، عارف بلڈر نے اپنی اسکیموں میں موجود رفاہی پلاٹس کی فائلیں بنا کر بھی بیچ دیں، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں موجود ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ اور ادارہ ترقیات میں اہم عھدے پر کام کرنے ایک افسر عارف بلڈر کی مافیا کی چین کا اہم حصہ ہیں، وادہو واہ روڈ پر بسم اللہ ٹاورز ایکسٹینشن نامی ایک، دو اور تین کمروں پر مشتمل رہائشی پلازوں کی پارکنگ کی زمین پر فلیٹ بنا کر بیچ دئے گئے اور ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے اس تمام غیرقانونی کامون کو تحفظ دیتے ہوئے نقشے معتدد بار تبدیل کرکے این او سیز جاری کیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز کی اکثر رہائشی اسکیموں کی معیاد ختم ہو چکی ہے لیکن وہ 20 20 سال گذرنے کے باوجود نامکمل ہیں. عارف بلڈرز کی غیرقانونی کامون اور جعلی ریونیو رکارڈ پر تفصیلات آئندہ اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں