میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ غزہ میں بچوں کا ہولوکاسٹ ہورہا ہے، نگراں وزیراعظم

مقبوضہ غزہ میں بچوں کا ہولوکاسٹ ہورہا ہے، نگراں وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پیشہ ور فوج کبھی بچوں کو نشانہ نہیں بناتی لیکن ہم اسرائیلی فوج کا غزہ میں بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں، ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔’’زارا الرٹ ایپ‘‘ کے اجرا کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتری کے لیے کام کریں اور حکومت بھی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں زارا الرٹ ایپ کا اجرا بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے حالاں کہ جنگ میں پیشہ ور فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی لیکن اسرائیلی فوجی غزہ میں نہتے بچوں کو قتل کر رہے ہیں، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں