میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں جنگ بندی: چین کی مسلم ممالک کو تعاون کی یقین دہانی

غزہ میں جنگ بندی: چین کی مسلم ممالک کو تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چین میں ہونیوالی سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کی بیٹھک میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن بحالی کیلئے چین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کے وفد نے پیر کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا جہاں وزرا نے اہم ملاقات کی ، اس بیٹھک کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے اور علاقے میں انسانی امداد کی بحالی کیلئے دوروں کا پہلا قدم قرار دیا گیا ہے، اس دوران وزرا نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عرب اور مسلم ممالک کے وزرا کے وفد کو بتایا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے ا? رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی، بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئںاس حوالے سے سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو ذمے داری کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں