فائنل میں شکست کے بعد مودی کا موڈ خراب
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
آسٹریلیا کے ہاتھوں اپنے گھر میں ہی شکست۔ ورلڈکپ بھی ہاتھ سے گیا۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی کی فائنل دیکھنے آمد پنوتی قراردے دی گئی۔ ہارکے بعد بھارتی وزیراعظم مودی کا اسٹیڈیم میں موڈ آف ہوگیا اور انہوں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں سفارتی آداب کو بھی بھلادیا ۔ شکست پربھارت میں کسی کے آنسو گرے تو کسی نے چہرہ چھپایا۔ بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے بجھ گئے۔ کپتان روہت شرما ایوارڈ لیتے ہوئے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ سے آنکھیں بھی نہ ملاپائے۔