مسلم حکمران سانحہ غزہ پر خاموش اور منافقت کر رہے ہیں: سراج الحق
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسلم حکمران سانحہ غزہ پر خاموش اور منافقت کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے، ہر کوئی انسانی جذبے کی وجہ سے لاہور غزہ مارچ میں موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ کل احمد آباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی نوجوان نے دنیا کو فری فلسطین کا پیغام دیا، آسٹریلوی شہری مسٹر جون نے بے جان لوگوں کو بیدار کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج تک 4300 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں ایسے ہزاروں بچے ہیں جو کفن کے بغیر دفنائے گئے، غزہ کے ملبے میں کتنے ا?فتاب اور کتنے مہتاب ڈوب گئے، ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوئی چیز موجود نہیں، ہمدردی کے طور پر اسلام آباد کے بچے غزہ مارچ میں شریک ہوں گے۔