میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا وزارت دفاع کو خط، آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری طلب

وزیراعظم کا وزارت دفاع کو خط، آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم کا خط جی ایچ کیو بھیج دیا گیا ہے ۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا والے خود بھی بے چین ہیں ، پوری قوم کو بھی بے چین کیا ہوا ہے ۔آرمی چیف تقرری کا عمل پیر سے شروع ہوچکا ہے ، اس تقرری کے عمل کے تقدس کو برقرار رکھا جائے ۔ افواج پاکستان نے اپنے آئینی کردار میں واپس جانے کا اعلان کیا ہے ۔ عمران خان نے اس نیوٹریلیٹی کو طعنہ بنا دیا یایک ہیجان ہے ، جب تقرری کا عمل شروع ہوا تو ہیجان برپا کردیا گیا ،عمران خان اپنے اقتدار کے غم میں پاگل ہوئے ہیں ،عمران خان اداروں کی عزت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہی اداروں نے عمران خان کو غیر مشروط طور پر سپورٹ کیا ہے ،اس کے باوجود عمران خان کچھ نہیں کر سکے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ادارے کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے میڈیا میں غلط خبریں چلیں ،اس ادارے کا ماضی میں ایک رول رہا ہے ، وہ رول ماورائے آئین بھی رہا ہے لیکن آج اگر وہ ادارہ آئین کے تحت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اہم بات ہے ،آج پچہتر سال بعد آئین کے تابع رہنا چاہتا ہے تو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ اقتدار کے غم عمران خان قومی وحدت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔وہ اداروں کے تقدس کو نقصان پہنچا رہے ہیں،چار سال ان ہی اداروں نے انھیں سپورٹ کیا ہے ،اس کے باوجود اگر وہ کچھ نہیں کر سکے تو ان اداروں پر اٹیک نہ کریں ، عمران خان کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ وہ اداروں کی سپورٹ کے باوجود کچھ نہیں کر سکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تقرری کے سلسلے میں وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوا اور یہ خط جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا ہے۔ایک دو روز میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔اس تقرری کا عمل مکمل ہوتے ہی ہیجان ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد عمران خان کے ساتھ دو دو ہاتھ کر لیں گے: وزیر دفاع نے کہا کہ آج معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے گولڈ میڈل بھی بیچ دیا، عمران خان نے بھارت سے ملنے والا گولڈ میڈل بھی بیچ دیا ہے، بیرونی ممالک سے تحائف سب حکومتوں کو ملے، ہماری حکومت کو بھی ملے، توشہ خانہ سے تحائف بیچنے والا یہ اکیلا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں