میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ، وزیر خزانہ کا فوری تحقیقات کا حکم

آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ، وزیر خزانہ کا فوری تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیر قانونی اور غیر ضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیر قانونی اور غیر ضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ یہ واضح طور پر ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی ہے جو قانون فراہم کرتا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ چند غیر ذمہ دار ان کی جانب سے اس سنگین کوتاہی کے پیش نظر وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹیکس قانون اور ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کی قیادت کریں اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں