میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروین رحمن قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم، رہا کر نے کا حکم

پروین رحمن قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم، رہا کر نے کا حکم

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پروین رحمان قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی جانب سے سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کالعدم قراردے دیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر ملزمان کسی دوسرے کیس میں مطوب نہیں توانہیں رہا کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 2013 میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین کو گرفتار کیا تھا جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2021میں دو، دومرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدلت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو سوموار کے روز سنایا گیا۔ عدالت نے ملزموں کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا ہے اور جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے خلاف کوئی اورمقدمہ نہیں ہے توانہیں رہا کر دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں