میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، گریڈ 18 سے 17 سے تنزلی پانے والے افسر کو گریڈ 18 کی مراعات، سجن کیہر غیرقانونی سیکریٹری ایس ڈی اے کے عہدے پر براجمان، عوامی شکایات پر سیکریٹری کے پاس رپورٹ ہو چکا، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے گریڈ 18 کے افسر سجن کیہر کی یکم دسمبر 2022 میں غیرقانونی ترقی کے الزام میں گریڈ 17 میں تنزلی کردی گئی تھی، سجن کیہر کی سپریم کورٹ کے 89/2011 کے تحت نچلی گریڈ میں تنزلی کردی گئی تھی، سجن کیہر نے نہ صرف غیرقانونی ترقی حاصل بلکہ کیڈر بھی تبدیل کروایا، موجودہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سجن کیہر کو نہ صرف گریڈ 18 کی مراعات دے دی ہیں بلکہ سیکریٹری کا عہدہ بھی دے دیا ہے، سجن کیہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ہیں لیکن ڈائریکٹر جنرل نے تمام قواعد و ضوابط اور عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے سیکریٹری ایس ڈی اے سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اکائونٹس کا عہدہ بھی دے دیا ہے، حیرت انگیز طور پر غیرقانونی ترقی کے بعد گریڈ 17 کا افسر گریڈ 18 کے دو اہم عہدوں پر براجمان ہیں،اسے سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سے موقف لینے کیلئے کال کی گئی لیکن موقف نہ مل سکا، واضع رہے کہ سجن کیہر پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور عوامی شکایات پر سیکریٹری کے پاس رپورٹ بھی ہو چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں